Latest post

6/recent/ticker-posts

What is Skin Facial? Its types, benefits, and which is best facial kit?

 سکن فیشل کیا ہے؟ اس کی اقسام، اور بہترین فیشل کٹ کونسی ہے؟

What is Skin Facial? Its types, benefits, and which is best facial kit?

فیشل آپ کی جلد کی دیکھ بھال کرنے کے لئے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ فیشل چہرے کو صاف کرتا ہے، جلد کو تروتازہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تھکی ہوئی جلد پرسکون ہوجاتی ہے، سکن فیشل میں مساج، ایکسفولیٹنگ اور بہت قدامات جدید اقدامات شامل ہیں۔ جب زیادہ تر ہاتھوں سے یا جدید مشینوں سے فیشل کیا جاتا ہے، بھاپ اور ایکسفولیشن سے سکن کو نرم کیا جاتا ہے، اگر ماہر بندہ فیشل کرے تو سکن پر کسی قسم کے نشان نہیں پڑتے، کچھ سکن حساس ہوتی ہیں، پھر انکہ بڑے مناسب طریقے سے ڈیل کرنا پڑتا ہے۔

سکن فیشل کی اقسام

What is Skin Facial? Its types, benefits, and which is best facial kit?
1۔ کیمیکل پیل۔

فیشل کی ایک قسم ہے، جو ہاتھوں،چہروں پر سکن کو بہتر بنانے کےلئے کی جاتی ہے۔ بڑے احتیاط سے کیمیکل پیل کو سکن پر لگایا جاتا ہے، اسکے بعد پرانی جلد ایکسپولینٹ ہوجاتی ہے، ہموار پرت باہر نکل اتی ہے۔

2- مایئکروڈرمابریشن:

نامیاتی ایکسفولیشن فیشل ہیں، جو خشک مردہ جلد کے خلیوں کی بیرونی تہ کو ہٹاتے ہیں۔ اور فریش جلد نظر انے لگتی ہے۔

3- ڈرما پلاننگ

یہ بھی ایک قسم کا ایکسفولیشن ہے جو نہ صرف جلد کی دیکھ بھال کرتی ہے بلکہ نئی مصنوعات کے مطابق سکن کو مینیج کرتی ہے۔

4- بڑی عمر/ ایجلیس فیس

ایسے لوگ جو بڑے عمر کے نظر آتے ہیں جو اپنی سکن کی حفاظت نہیں کر سکے، یہ فیشل انکی سکن میں کولیجن کو فروغ دیتے ہیں، اگر انکی جلد خشک ہے تب یہ فیشل انکو ہائیڈریٹ کرتے ہیں۔ اسی طرح انکی سکن جوان، دلکش اور ترو تازہ نظر آنے لگتی ہے۔

5- ایکنی فیشل/مہاسوں والے چہرے

فیشل میں ایسے اجزا بھی شامل کئے جاتے ہیں جو ان لوگوں کی جلد کےلئے بہت اہم ہیں جو مسلسل بریک اوٹ اور بلیک ہیڈز کا شکار ہوتی ہیں، اب نئی جدید کے مطابق مہاسے نکل بھی جاتے ہیں لیکن ایک ماہر ایکسپرٹ کام کرسکتا ہے۔

6- سیگنیچر فیس /دستخطی چہرے

حساس سکن کے لئے بھی فیشل ہیں، اس عمل میں صفائی نرم ایکسفولیشن، مساج، ماسک، شامل ہیں، ساتھ ایسے عمر کے لوگ جنکی سکن بہت سی پرابلمز کا شکار ہوجایئں ،انکے لئے بہت موثر ثابت ہوتے ہیں۔

فیشل کے حیرت انگیز کارنامے۔

What is Skin Facial? Its types, benefits, and which is best facial kit?

1- فیشل تناو کم کرتے ہیں، نفسیاتی پریشانی دور ہوتی ہے

2- فیشل سے سکن صاف ہوجاتی ہے جو ہم سے روز نہیں ہوتی

3- فیشل سے وقت سے پہلے بڑھاپا کو روکا جا سکتا ہے۔

4- چہرے کا مساج خون کی گردش کو فروغ دیتا ہے، اور سکن بہت ترو تازہ      اور فریش نظرآنے لگتی ہے۔

5- اچھی کوالٹی کا فیشل آپ کی سکن کو ہمیشہ جوان رکھے گا۔

6- فیشل جلد سے فاضل اور بے کار مادے بھی نکالتے ہیں۔

7- کچھ فیشل سکن کے مہاسے، ایکنی کے علاج کےلئے بھی استعمال ہوتے        ہیں۔

8- فیشل سے وائٹ ہیڈز اور بلیک ہیڈز ختم ہوتے ہیں۔

9- فیشل سے انکھوں کے نیچے بلیک حلقے اور جھریاں بھی ختم ہوجاتی ہیں۔

10- چہرے کے ماسک آپکی جلد کو نرم اور چمکدار بناتے ہیں۔

11- فیشل سے تمام سکن کا رنگ ایک جیسا ہو جاتا ہے۔

فیشل کو کتنی بار کرنا چائیے؟

فیشل کا انحصار سکن کی نوعیت پر ہوتا ہے،سکن تیل والی ہو، بریک اوٹ ،بلیک ہیڈز کا شکار ہو، خشک ہو، تب پہلے پندرہ دن کے بعد فیشل کرنا چایئے پھر ماہ میں ایک بار فیشل کافی ہوتا ہے۔

فیشل کی عمر

بہت سے پیشہ ور ماہرین کہتے ہیں فیشل کے زریعے سکن کی دیکھ بھال کی عمر چودہ سال ہے، جب جلد میں تبدیلیاں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔

جب بلیک ہیڈز، ایکنی، پمپلز سکن پر ظاہر ہونے لگیں، تو سکن پر توجہ دینے کی ضرورت پڑجاتی ہے۔

بیسٹ فیشل کٹ/سلک فیل

What is Skin Facial? Its types, benefits, and which is best facial kit?
یہ تیل کی پیداوار کو سکن میں کنٹرول کرتی ہے۔

یہ فیشل آپکی جلد کو ہائیڈریٹ اور نمی بخشتی ہے۔

یہ اپکی سکن کو گہرائی تک صاف کرتی ہے۔

یہ فیشل کٹ پگمنٹیشن کو کم کر کے سکن کو فیئر،چمکدار، اور ترو تازہ کرتی ہے۔

سلک فیل فیشل کٹ سستی، معیاری اور آسانی سے دستیاب ہے

پانچ کی پیکنگ میں دستیاب ہے

سب سے پہلے ملٹی ایکشن کریم کو حسب ضرورت فیس پر لگایئں، پھر پانچ منٹ ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں، اپ ورڈ اور راونڈ سرکل میں مساج کریں، پھر گیلے سپونج سے اتار دیں۔

ملٹی ایکشن کے بعد گولڈ سکرب فیس پر لگایئں، پانچ منٹ پھر آہستہ آہستہ مساج کریں، چہرے کی صفائی کریں۔

پھر گولڈ مساج کریم پہلے کی طرع فیس پر اپلائی کریں، سکن کو ترو تازہ بنایئں۔

چار نمبر پر سکن پر سلک فیل کی گولڈ سکن پالش لگایئں، پندرہ منٹ بعد جلد صاف کریں۔

آخر میں فیس پر مڈ ماسک لگایئں

پندرہ دن کے بعد فیشل کٹ کا استعمال کیا کریں شروع میں، پھر اہستہ اہستہ ماہ میں ایک بار ضرور فیشل کرنا چایئے، اسی طرح سکن صاف ، ایکنی سے پاک، روشن بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز سے سے بچی رہے گی۔

اگر پھر بھی سکن پر کچھ خاص فرق واضع نہ ہو تب ڈاکٹر سے بھی رجوع کرنی چایئے۔

آپ کو سکن فیشل کےبارے یہ آٹیکل کیسا لگا۔ اپنی رائے کا اظہار کمنٹ بکس میں کریں۔ 

مزید تفصیل کے لئے میرا یو ٹیوب چینل سبکرائب کر لیں۔ 

Post a Comment

0 Comments