Latest post

6/recent/ticker-posts

What is vitamin E? Use of vitamin E for skin. what are the side effect of vitamin e?

وٹامن ای کیا ہے؟

What is vitamin E? Use of vitamin E for skin. what are the side effect of vitamin e?

وٹامن ای ایک ایسی غذائیت ہے جو آپکے جسم اور آپکے مدافعتی نظام کو سہارا دینے اور خلیوں کو دوبارہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔وٹامن ای میں اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات بھی ہیں۔جو روزمرہ جلد اور صحت کےلئے بہت ضروری ہیں۔
وٹامن ای کو سکن،جلد پر جواں نظر آنے کےلئے لگایا جاسکتا ہے۔اور بہت 
 نمایاں فرق نظر آتا ہے۔

چہرے پر وٹامن ای کا استعمال

What is vitamin E? Use of vitamin E for skin. what are the side effect of vitamin e?


وٹامن ای آئل کو رات کو چہرے پر اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ کے طور پر استعمال کیا  جاتا ہے۔ رات کولگانے سے مکمل طور پر سکن میں جذب ہوجاتا ہے۔وٹامن ای سیرم یا آئل کا استعمال فیس پر خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

وٹامن ای کے فوائد درج ذیل ہیں

ہایپر پگمنٹیشن

https://drtayyiba.blogspot.com/2022/02/open-pores-and-how-to-treat-them-when.html


آپکی سکن،فیس پر سیاہ دھبے،چھائیاں،بلیک سپوٹ بہت زیادہ ہوں،جو ہارمونز اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہوں،تب وٹامن ای کے ساتھ وٹامن  ملا کر چہرے پر استعمال کرنا چائیے،بہت موثر طریقہ علاج ہے۔

چہرے پر جھریوں اور فائن لائنز کو روکتا ہے

وٹامن ای اینٹی آکسیڈینٹ ہے، یہ خون کی گردش کو تیز کرتا ہے،اسلئے 
جھریوں اور فائن لائنز کو ختم کرنے میں اہم مثبت کردار ادا کرتا ہے۔

مہاسوں کے داغ کے علاج میں وٹامن ای کا استعمال

کچھ لوگ کیل مہاسوں کے نشان میں وٹامن ای آئل کا استعمال کرتے ہیں،لیکن ضدی داغوں میں اسکو دیگر سیرم کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

سن برن کی روک تھام میں وٹامن ای 

محدود تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وٹامن ای سن برن کو روک یا کم کر سکتا ہے۔چونکہ وٹامن ای سیرم یا آئل خشک،فلیکی،جلد کو نمی بخشتا ہے۔دھوپ میں جلنے کے داغ ،خارش کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے،لہذا اسکا استعمال رات کو کرنے سے بہت شاندار رزلٹ ملتا ہے۔

ناخن کی صحت کو فروغ دیتا ہے

فیس،سکن کے ساتھ ساتھ وٹامن ای پیلے رنگ کے ناخنوں کو،پھٹے ہوئے ،ٹوٹے ہوئے ناخنوں کو دوبارہ تقویت دیتا ہے۔
 
اسٹریچ مارکس پر وٹامن ای کا اثر

اسٹریچ مارکس پر اس کا استعمال کریں،یہ اندرونی طور پر جذب ہوکر مارکس کو کم کرتا ہے مستقل استعمال سے سکن ٹائٹ ہوجاتی ہے،اور ہر طرح کے ڈھیلی سکن دوبارہ ٹائٹ اور لچکدار ہوجاتی ہے۔

موئسچرائزنگ لوشن

وٹامن ای کو بطور موئسچرائزنگ لوشن بھی استعمال کر سکتے ہیں،اور پھٹوں کے کھچاو میں بھی اس آئل کو مثبت اثرات کےلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹ میں وٹامن ای کا کردار

What is vitamin E? Use of vitamin E for skin. what are the side effect of vitamin e?

خشک اور پھٹٹے ہونٹوں میں بھی ای آئل کو استعمال کرسکتے ہیں،رات کو سونے سے قبل دو ڈراُپ اپلائی کریں،چند دنوں میں ہونٹ نرم،گلابی ہو جاتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ

آپکی جلد پر منحصر ہے،اگر سکن آئلی ہے تو ہفتے میں ایک بار استعمالکریں،اگر جلد خشک،فلیکی ہے تو وٹامن ای سرم یا آئل کو ایک ہفتے 
میں تین بار استعمال کرنا چائیے۔

وٹامن ای ماسک چہرے کے نکھار کےلئے

دو چمچ پپیتے کا گودا لیں،اس میں دس سے پندرہ ڈراپ وٹامن ای آئل کے ڈالیں،پھر اس مکسچر میں ایک چائے کا چمچ روز سیرم ڈالیں،پندہ منٹتک اس ماسک کو اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں،پھر عام پانی سے چہرہ دھو لیں،پپیتے
میں موجود انزائمز آپکے چہرے کے نشان،ٹین کو درست کرتے ہیں،وٹامن ای آپکی جلد کو نمی بخشتا ہے اور اپکی سکن تروتازہ ہوجاتی ہے۔

جلد کی جھریاں ،فائن لائنز کو روکنے کےلئے وٹامن ای ماسک

اینٹی ایجنگ ماسک کےلئے ایک کپ سبز چائے کا قہوہ لیں،دو سے تین چمچ چال کا آٹا لیں،ایک چائے کا چمچ شہد ،بیس ڈراپ وٹامن ای آئل لیں،سبکو اچھی طرح مکس کر لیں،اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگایئں،دس منٹ بعد چہرے کو دھولیں،سبز چائے اور وٹامن ای میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کے نئے خلیوں کی نشونما کریں گی اور بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

نمایاں شاندار،بہترین اور جلد نتائج کےلئے وٹامن ای کا استعمال

سب سے پہلے اپنے فیس کی کلیزنگ کریں،پھر اچھے فیس واش سے چہرہ دھویئں،وٹامن ای آئل،سیرم کے ڈراپ کو اپنی سکن کی نوعیت کے مطابق کسی کیریئر کریم،کوکونٹ آئل،جوجوبا آئل،میں مکس کریں۔
ہمیشہ صاف دھلے چہرے پر وٹامن ای سیرم کا استعمال کرین،خاص کر رات کو سونے سے ایک، دو گھنٹے قبل اسکا استعمال کریں۔

 چہرے کی جلن،سوزش اور صاف سفید سکن کےلئے وٹامن ای کی کارکردگی

What is vitamin E? Use of vitamin E for skin. what are the side effect of vitamin e?

ایلوویرا کا تازہ گودا لیں،یا پھر اورگینگ ایلو ویرا جیل دو چمچ لیں،وٹامن آئل کے سکن کے مطابق چند قطرے لیں،اچھی طرح مکس کریں،چہرے پر اپلائی 
کریں،تیس منٹ کے بعد دھولیں۔چمکدار،روشن،صاف چہرہ ہوجائے گا۔

وٹامن ای کے چند نقصانات درج ذیل ہیں

ایکنی کے شکار جلد والے وٹامن ای کے استعمال سے گریز کریں،کیونکہ یہ بریک آوٹ کو بڑھا سکتا ہے۔
حساس سکن میں اسکا استعمال خارش پیدا کرسکتا ہے۔
بڑے اوپن پورز میں بھی اس کو مت استعمال کریں۔
حساس اور الرجی والی سکن میں سرخی اور لالی کا سبب بن سکتا ہے۔
ہمیشہ اس کے استعمال سے پہلے سکن سپیشلسٹ سے ضرور رابطہ کریں،کبھی کوئی پروڈکٹ چہرے پر استعمال مت کریں،ساتھ اپنی اندرونی علامات کا جائزہ بھی لیا کریں،خون کی کمی،ہارمونز میں ڈس بیلینس،کچھ بیماریاں بھی سکن پر جھریاں،فاین لائنز،پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔مختلف مکس کریمیں سستی پروڈکٹ کا کبھی چہرے پر مت استعمال کریں،۔ 

آپ کو یہ آرٹیکل کیسا لگا۔ اپنی رائے کا اظہار کمنٹ بکس میں کریں۔ مزید تفصیل کے لیے میرا یو ٹیوب چینل ضرور سبکرائب کریں۔

Post a Comment

0 Comments