فیس سیرم اور عام فیس کریم میں کیا فرق ہے؟
یہ ایسے طاقتور فعال اجزا کا مرکب ہوتا ہے۔ جو آسانی سے جلد کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ سیرم کے اجزا چھوٹے چٓھوٹے مالیکیول سے بنتے ہیں۔ اس لئے سیرم کی افادیت عام چہرے کی کریم سے زیادہ ہوتی ہے۔ اگر عام فیس کریم کی افادیت دس فیصد ہوتی ہے تو فیس سیرم کی افادیت ستر فیصد ہوتی ہے۔
چہرے کے سیرم کے فوائد:
اگرچہ سیرم فیس اور جلد کے بہت سے مسائل کو جڑ سے ختم کر دیتے ہیں،اسکے نتائج بہت جلد نظر آتے ہیں۔
1-کولیجن اور وٹامن سی والے سیرم جلد کی ساخت میں زبردست تبدیلی لاتے ہیں، اس سے سکن کی جھریاں، فائں لائن ختم ہوجاتیں ہیں، سکن قدرتی طور پر فئیراور داغ دھبوں سے پاک ہوجاتی ہے۔
2- سیرم کا باقاعدہ استعمال کرنے سے چہرے کے سکارز، پمپلز، بلیک سپوٹ کم ہونا شروع ہوجاتے ہیں، اگر اسمیں ہربل اجزا موجود ہوں۔
3- انڈر آئی سیرم بہت نمایاں فوائد دیتے ہیں،
خشکی، سیاہ حلقے، جھریاں، ختم کرتے ہیں اور سکن خوبصورت، دلکش اور جاذب نظرآنے لگتی ہے۔
عام طور پر سیرم میں کون سے اجزا شامل ہونے چائیے؟
1-وٹامن سی
یہ اینٹی ایجنگ جز ہے، جو خواتین 40 پلس ہیں، وہ یہ سیرم استعمال کریں، یہ کولیجن کی نشونما کرتا ہے، لٹکی ہوئی سکن کو بھی ٹائٹ کرتا ہے۔
2-ہائیلورونک ایسڈ
ایسی سکن جو ڈی ہائیڈریٹ ہوتی ہے، اسکے لئے ایسے اجزا والے سیرم استعمال کیے جاتے ہیں، یہ سکن کی واٹر لیول کو برقرار رکھتی ہیں، سیرامائڈزاور امینواسیڈ بھی والے سیرم بھی شاندار نتائج دیتے ہیں۔
3-اینٹی آکسیڈینٹ
تناو اور ماحولیاتی نقصان سے جلد کی حفاظت کےلئے یہ سیرم بہت ضروری ہیں، لہذا بیٹا کیروٹین ارو سبز چائے،انار، انگورکے بیجوں کا عرق ، انٹی آکسیڈینٹ ہیں، جلد کی تروتازگی بحال کرتے ہیں۔
4- ریٹینول
یہ سیرم ایسی سکن کے لئے ضروری ہیں، جومہاسوں،فائن لائنز ،جھریوں، کا شکار ہوتی ہیں۔
5-سوزش
اگر آپ کی جلد حساس ہے، تو سوزش کی خصوصیات کے حامل سیرم کا استعمال کرنا چایئے۔ اسکے اجزا میں زنک، آیلو ویرا، اورآرنیکا وغیرہ
سیرم کا انتخاب کیسے کیا جا جسکتا ہے؟
سب سے پہلے سکن کی ساخت کو دیکھیں،سیرم کی بہت سی اقسام ہوتی ہیں، وائٹنگ سیرم، انٹی اےجینگ سیرم، انٹی رینکل سیرم، اینٹی ٹایٹنگ سیرم وغیرہ
کیا چہرے کے سیرم جیب پر بھاری ہیں؟
سیرم ایسے ہوتے ہیں جو حیرت انگیزکام کر سکتے ہیں، جب آپ سیرم خریدیں تو سکن کے مطابق خریدیں اور ہر روز اسے استعمال کریں، آپ سکن کیئر سیرم کو دن اور رات کے وقت استعمال کر سکتے ہیں، نائٹ کریم کی بجائے نائٹ سیرم بہترین اور شاندار رزلٹ دیتے ہیں۔
سیلک فیل وائٹنگ سیرم
یہ سیرم ہر لحاظ سے بہترین ہے۔ رات کو سونے سے پہلے اچھے فیس واش سے چہرہ دھویئں، پھر چند ڈراپ سلک فیل سیرم کے لیں اور اچھی طرح لگایئں، کبھی بھی پریشر سے اور زور زور سے چہرہ پر مساج مت کریں، سکن پر ریشیز، اور بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
اگر اپکی فیس کی سکن ڈرائی ہے تو آپ سیرم کے ڈراپ اچھی کوالٹی کی (نیویا) کسی کریم میں مکس کر کے بھی فیس پر لگا سکتے ہیں۔ لیکن مکس کریموں سے مکمل اجتناب کیا کریں،مکس کریموں سے فیس پر غیر ضروری بال آجاتے ہیں۔سکن ڈی ہائڈریٹڈ ہوجاتی ہے، سکن پتلی ہوجاتی ہے،پھر وہ اس پر جھریاں،فائن لائنز،رینکل،سکارز پڑ جاتے ہیں،لہذا ہمیشہ اپنی سکن کی نوعیت کے مطابق اچھی کوالٹی کی پروڈکٹ استعمال کیا کریں۔سلک فیل ہر لحاظ سے بہترین اور اپنی مثال آپ ہے۔
آپ کو فیس سیرم کے حوالے سے یہ آرٹیکل کیسا لگا۔ اپنی رائے کا اظہار کمنٹ بکس میں کریں۔
میرا بلاگ فالو کریں۔ مزید تفصیل کے لئے میرا یو ٹیوب چینل وزٹ کریں۔
0 Comments