نکسیر کیا ہے؟ اسکی اقسام ،وجوہات اور علاج کیا ہے؟
ناک کے راستے خون جاری ہونے کونکسیر کہتے ہیں نکسیر بعض اوقات کسی سبب سے ہوتی ہے اور کبھی ظاہری سبب کے بغیر ہو جاتی ہے نکسیرکی دو اقسام ہیں
- ناک کے درمیانی پردہ کی وریدیں پھیلاؤ کی وجہ سے پھٹ جاتی ہیں اور خون بہنے لگتا ہے اس قسم کی نکسیر بچوں میں ہوتی ہے
- جب نکسیر شریانوں کی دیواروں کی سختی کی وجہ سے ہوتی ہے ایسی نکسیر کا خون ناک کے کسی بھی حصہ سے آسکتا ہے لیکن اکثر اوقات ناک کے پچھلے حصہ سے آتا ہےخون اچانک جاری ہو کر یک دم رک جاتا ہے مگر خون کثیر مقدار میں نکلتا ہے عام طور سے بڑی عمر کے افراد میں ہوتی ہے
وجوہات
- کسی دوسری بیماری کی علامت ہوتی ہے
- ناک پر براہ راست چوٹ لگنے سے آتی ہے ۔
- ناک میں کسی بیرونی چیز کے پھنس جانے سے ناک کا زخمی ہو جانا
- لو لگنا
- ناک کے بال توڑنے سے غدود زخمی ہو جاتے ہیں اور خون بہنے لگتا ہے زیادہ تیز بخار بالخصوص ملیریا بخار
- بلند فشار خون
- اونچے پہاڑوں پر ہوا کا دباؤ کم ہونے سے
- ناک کی اندرونی جھلی میں میں دقی اور آتشی زخم۔
- ناک میں رسولی۔
- بچوں میں ناک کے پچھلے حصہ کے غدود کا بڑھ جانا۔
- ناک کا کینسر
- خون کے امراض
- ناک کے اندر وریدی یا شریانی خون کا اجتماع
- خون جمنے کے خلیات کی کمی
- اسپرین یا کونین کے زیادہ استعمال سے
- وٹامن سی کی کمی سے ناک کے علاوہ مسوڑوں سے بھی خون نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔
علاج
- مریض کے جسم کو سیدھا اور سر کو اونچا رکھیں
- مریض کے ناک کو دبا دیں اور اسے منہ کے راستہ سانس لینے کو کہیں۔
- سر پر ٹھنڈا پانی ڈالیں
- کسی بھی جراثیم کش دوا یا پیرافین لیکوئڈ میں روئی تر کرکے کے مریض کے ناک میں ڈال کر منہ کو بند کر دیں اس کے بعد مریض کو تھوکنے کو کہیں اگر تھوک میں خون آۓ تو سمجھیں کہ خون ناک کے پچھلے حصہ سے آرہا ہے لہذا اس مریض کو فورا ہسپتال بھجوا دیں۔
- زیادہ جریان خون سےسرچکراتا ہے اسے Thalaspi Bursa چھ طاقت صبح دوپہر شام کھانے کو دیں۔
- وٹامن سی کی کمی کی وجہ سے ہو توترش پھل کھانے کو دیں سکنجبین پلائیں۔
- بلڈ پریشر یا بخار کی وجہ سے ہو ہو تو ان کا علاج کریں۔
- ایلوپیتھک ادویات جن کے کھانے سے نکسیر پھوٹ پڑتی ہو ہو ان کے کھانے سے پرہیز کا مشورہ دیں۔
یہ آرٹیکل صرف معلومات کے لئے ہے۔ کوئی بھی دوا ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔
0 Comments